مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور سے جائیکا کے وفد نے ملاقات کی

Published on November 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور سے جائیکا کے وفد نے ملاقات کی اور واٹر سپلائی امپروومنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ پراجیکٹ میں نامزد علاقوں میں واٹر سپلائی کی مقدار جانچنے کے لئے نصب کئے جانیوالے میٹرز کی تیاری مقامی سطح پر کرائی جانی چاہیئے جس کے لئے جاپانی مینوفیکچرز سے رابطوں کو فروغ دیا جائے جس سے کم لاگت میں واٹر میٹرز کی تیاری ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جائیکا کے واٹر سپلائی امپروومنٹ پراجیکٹ سے مشرقی حصے کے مختلف علاقوں کی آبادیوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو سکے گا جس کی فی الوقت اشد ضرورت ہے۔جائیکا وفد نے جبار انور کو مینجنگ ڈائریکٹر واسا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پراجیکٹ پر ہونے والی اب تک کی پراگریس سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes