جمہوریت کی بحالی قانون کی بالادستی میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے فاضل جمیلی

Published on November 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) جمہوریت کی بحالی قانون کی بالادستی میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے پریس کلب اس معاشرے میں اہم حثیت کا حامل ہے صحافیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہے سچ لکھنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار صحافتی تنظیم کے اعزازی کوارڈینٹر سندھ انٹرنیشنل ہیومن رائٹیس موومنٹ کے رہنما نے کراچی پریس کلب گورننگ باڈی 2022 کے اعزاز رکھے جانے والے پروگرام میں شرکت کے بعد ٹھٹھہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی مزید کہا کہ کراچی پریس کلب سن 1958 سے لیکر آج تک جمہوری آئینی انداز میں ہر سال الیکشن کرواتا ہے ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل کامیابی کو برقرار رکھا اور جس میں صدر فاضل جمیلی سیکریٹری رضوان بھٹی و دیگر نے کلین سوئیپ کیا جن کی بھترین کارکردگی اور ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب پاکستان گجراتی جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور ورلڈ گجراتی آرگنازیشن کی طرف سے رکھا گیا جس میں سنیئر صحافی رضوان بھٹی اسلم خان مقصود یوسفزئی آصف جنیجہ بشیر محمد منشی رئیس خان عبدالکریم بیگانی عبدالقادر سلاٹ نسیم اوسا والا یاسین مرچنٹ عبدالمجید عابدانی پریس کلب کے عھدیدارورں سمیت مختلف مختب فکر کے ساتھ ہم نے بھی خصوصی طور شرکت کی اس تقریب میں سنیئر صحافی بشیر محمد منشی نے کہا کہ کراچی پریس کلب صحافیوں کلئے ایک آشیانہ ہے موجودہ باڈی نےپریس کلب کی بھتری کلئے کام کیا ہے جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان موقعی پر سنیئر صحافی اور کراچی پریس کلب کی سیکریٹری رضوان بھٹی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جو صحافی اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ان کی فیملی کلئے ایک فنڈ قائم کیا جائے تاکہ ان کی مالی مدد کی جائے جس کلئے ہم کوشش کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes