آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے ،:حماد اظہر

Published on September 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اسلام آباد:(یواین پی)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ حکومت نے اگست سے اب تک پٹرولیم مصنوعات پر 435 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے ۔سینیٹ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے توانائی کے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ (ن) لیگ دور میں قیتمیں کم نہیں کی جاتی تھیں، لیوی بڑھا دی جاتی تھی ،ایک وقت میں سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا جو اب دس فیصد ہے۔ان کا کہناتھا کہ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے ،سابقہ ادوار کی نسبت پٹرول پر اب کم ٹیکس نافذ ہیں جبکہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جہاں پٹرول ہم سے سستا ہے وہاں پٹرولیم پیدا ہوتا ہے ،نعرے بازی، گالی گلوچ سے نکل کر دیکھا جائے کہ کیسے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy