عوام کو ان کے حقوق اورحکومت کو اس کی ذمہ داریاں سے آگاہ کیا جائے گا کشمیر یوتھ فورم کے شرکاء کا خطاب

Published on May 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

unnamed
ٹیکسلا (یو این پی / ڈاکٹر سید صابر علی سے )کشمیر یوتھ فورم کے مقررین نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل کی فراوانی ہونے کے باوجود آزاد کشمیرمیں پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے عوام کو باشعور کیا جانا ضروری ہے ،آزاد کشمیر میں نا اہل لوگوں کوعلاقائی ، قبیلائی اور لسانی بنیادوں پر تعصبات کا شکار ہو کر جعل سازی کرنے کیلئے عوام کا نمائندہ ظاہر کر کے سیاسی و جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ سرکاری محکموں کے 2 ہزار سے زائد آفیسران بھا ری مراعات لینے کے باوجود عوام کو درست معلومات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام ہیں ۔ سفارشی و کرپشن مافیا نے اداروں کو برباد کر کے میرٹ کو پامال کر رکھا ہے ۔ اپنی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے 7جون کو حویلی میں ایسے آگاہی سیمینار کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں۔ان خیالات کااظہار کشمیر یوتھ فورم کے شرکاء خرم شبیر،شہزاد راٹھور، شازیہ کیانی اور وقاص خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انھوں نے آزاد کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر میں سیاحت ، ہائیڈرل ، جنگلات ،معدنیات کے حوالے سے قدرتی وسائل کی بہتات ہے لیکن حکومتیں اس حوالے سے مناسب کام نہیں کر رہیں ۔آزاد کشمیر میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے ابھی بہت زیادہ کام کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے ہم اپنے فورم کے توسط سے آواز اٹھاتے رہیں گے ۔مقررین نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں ، سیاحت کے فروغ اور عوامی مسائل کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کریں گے اس سلسلے میں کام کی شروعات 7 جون سے حویلی(فارورڈ کہوٹہ ) جیسے پسماندہ ضلع سے کریں گے ۔حویلی سیمینار میں عوامی مسائل، سیاستدانوں اور اداروں کو انکی ذمہ داریوں کااحساس دلایا جائے گا ۔مقررین نے کہا کہ سیاسی تعصبات اور جماعتوں سے بالاتر رہتے ہوئے ہم اپنا کام نیک نیتی سے جاری رکھیں گے ۔مقررین نے کہا کہ ہمارے ہاں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عوام کا اداروں کے ساتھ رابطہ نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس لیے انتظامی آفیسران کے تعاون سے عوام تک آگاہی پہنچانے کی کوشش بھی کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog