بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ 55 برس کی ہوگئیں

Published on November 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

ممبئی (یواین پی)بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ آج 55 برس کی ہوگئیں۔13نومبر1967 کو جنم لینے والی جوہی چاولہ نے 1986ء میں فلم سلطنت کے ذریعے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ اداکارہ کو اصل شہرت فلم قیامت سے قیامت تک سے ملی جس میں ان کے ساتھ عامر خان جلوہ گر ہوئے تھے۔1984ء میں مس انڈیا کا تاج بھی جوہی چاولہ کے سر پر سجا۔ جوہی چاولہ نے نہ صرف ہندی بلکہ چند تمل، تلگو ملیالم، پنجابی، بنگالی اور کناڈا فلموں میں بھی کام کیا جبکہ انکی ہندی فلموں کی تعداد زیادہ ہے۔ انکی مشہور فلموں میں ہم ہیں راہی پیار کے، ڈر، یس باس، دیوانہ مستانہ، عشق، بول رادھا بول اور راجو بن گیا جیٹلمین وغیرہ شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes