نومئی واقعات کے گرفتار شدگان کے حق میں اسرائیل کے بیان نے پاکستان کے خلاف سازش کو بے نقاب کر دیا اختر بادشاہ

Published on July 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے اختر حسین باد شاہ نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے گرفتار شدگان کے حق میں اسرائیل کے بیان نے پاکستان کے خلاف سازش کو بے نقاب کر دیا ہے، وفاقی حکومت کا الیکشن ایکٹ میں بہت ساری ترامیم کر کرنا، جس کا مقصد فری اینڈ فیئر انتخابات کا انعقاد ممکن ہو اور ایسا ہوتا نظر بھی آئے، وہ ان خیالات کا اظہار باد شاہ چوک اپنی رہائش گاہ پر ن لیگیوں اور میڈیا سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ،9 مئی واقعات کے گرفتار شدگان کے حق میں اسرائیل کے بیان نے پاکستان کے خلاف سازش کو بے نقاب کر دیا ہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار شدگان تحقیقاتی اداروں کے سامنے بلبل کی طرح اپنے جرم کا اعتراف کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ 9 مئی کے ہنگاموں کے لیئے کس نے حکم دیا تھا، جبکہ گرفتار افراد کے حق میں اسرائیل کا بیان صاف بتارہا ہے کہ ان لوگوں کے پیچھے کون ہے، مسلم لیگ ن کا ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مقصد انتخابی اصلاحات قومی خدمت ہے، مسلم لیگ ن کے قائدین نے ہمیشہ اقتدار میں آکر پاکستان کو ترقی اور عوام کی خوش حالی کے منصوبے متعارف کرائے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes