ایشیا میں سب سے زیادہ روڈحادثات والے ممالک میں پاکستان کا پہلا نمبر

Published on November 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

کراچی میں حادثات کی بڑی وجہ روڈزپراسپیڈ کے تعین کانہ ہوناہے
کراچی(یو این پی) پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات والا ملک بن گیا۔جامعہ کراچی شعبہ جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرے وے پولیس کے روڈ ایمبسڈرڈاکٹر سلمان زبیرنے شعبہ جغرافیہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے اشتراک سے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 3700 افرادروزانہ روڈ حادثات کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا میں سب سے زیادہ روڈحادثات والے ممالک میں پاکستان پہلے جبکہ دنیا بھر میں 48 ویں نمبر پر ہے جو لمحہ فکریہ ہے دنیا بھر میں سب سے زیادہ روڈ حادثات رونماہونے والے شہروں کی فہرست میں کراچی کاچوتھا نمبر ہے جو قابل توجہ اور خطرناک صورتحال ہے۔ دنیا بھر میں اموات کی تیسری بڑی وجہ روڈ حادثات ہیں ایک سال میں صرف شہر کراچی میں روڈ حادثات کی وجہ سے 47.8 ارب روپے خرچ ہوجاتے ہیں جس سے نہ صرف انسانی زندگیاں ضائع ہورہی ہیں بلکہ معیشت بھی کمزورہورہی ہے۔سیمینار سے قبل سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی تا فیکلٹی آف آرٹس جامعہ کراچی روڈ سیفٹی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلبہ اورنیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس افسران اور ٹریفک پولیس اور ان کے افسران نے شرکت کی۔این ای ڈی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افضال احمد نے کہا کہ شہرکراچی میں روڈ حادثات کی ایک بڑی وجہ روڈ ز پر اسپیڈ کے تعین کا نہ ہوناہے۔شہر کراچی کی شہری آبادی میں کہیں پر اسپیڈ کا تعین نہیں جن ممالک میں اسپیڈ کا تعین ہوتاہے وہاں پر روڈ حادثات کم ہوتے ہیں۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے سینئر پیٹرول آفیسرعمر تفضل نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی صورت میں ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کی بھی حفاظت کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes