یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز

Published on November 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں زبردست کمی کردی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق حبیب بناسپتی کی قیمت میں روپے34روپے فی کلو جبکہ حبیب کوکنگ آئل ایک لیٹر کی قیمت میں بھی 36روپے کی کمی کر دی گئی ہے،ایوا گھی پریمیئم برانڈ گھی کی قیمت میں 39روپے فی کلو کمی جبکہ سویا سپریم گھی پریمیئم برانڈ کے ایک کلو کی قیمت میں 25 روپے کی کمی، سویا سپریم کوکنگ آئل ایک لیٹر کی قیمت میں 7 روپے کمی کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر کے تمام سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت آٹا، چینی، گھی پر دستیاب خصوصی سبسڈی میں بھی توسیع کی گئی ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے حال ہی میں سبسڈائزڈ اشیاءکے شفاف اور جدید انداز میں حصول کے لئے ایس ایم ایس سروس 5566 کا اجراءکیا ہے جس سے صارفین کو معیاری اور سستی اشیاءکی فراہمی مزید بہتر انداز میں کی جا رہی ہے۔وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری اشیاءخوردونوش کی بہتر فراہمی کیلئے مزید اقدامات بھی کر رہی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ہمیشہ کی طرح اپنے صارفین کیلئے وقتاً فوقتاً سستی اور معیاری اشیاءکا حصول ممکن بنانے کیلئے سر گرم عمل رہتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题