صواآصل سمیت کاہنہ میں سکولوں میں سکول کونسل ڈے منائے گئے

Published on November 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

صوا آصل (یو این پی) دی نالج سکول ال واحد کیمپس کاہنہ نو میں سکول کونسل کا اجلاس منعقد ہوا اور حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق سکول کونسل ڈے منایا گیا جس میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی سکول کونسل میں والدین اور اساتذہ کرام کی شمولیت، سکول کونسل کا ماہانہ بنیادوں پر اجلاس، سکول میں شکایت بکس کو یقینی بنانا اور کونسل کے مقاصد جن میں بچوں کی فلاح بہبود، جسمانی سزا، سکول یا والدین کی شکایات، سکول میں حفظان صحت کے اصول، سکول کی کینٹین، سکول میں فروخت ہونے والی یونیفارم، سٹیشنری، غیر نصابی سرگرمیاں، کھیلوں، مشروبات اور کھانے والی اشیاءکو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پر بات کی گئی، سکول اونر عبدالواحد خاں نے والدین کو بتایا کہ حکومت پنجاب اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ والدین ہماری سکول کونسل کا حصہ بنیں سکول کونسل کے اجلاس میں سعید جاذب، حاجی غلام حیدر، صابر علی،قذافی، محمد کاشف، مقصوداحمد اور چوہدری شوکت نے شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes