محمود خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد، پی ٹی آئی کی تصدیق

Published on August 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

پشاور (یواین پی) عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا، پاکستان تحریک انصاف نے تصدیق کردی۔نمائندہ سماء کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بالآخر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ کرلیا، اس عہدے کیلئے محمود خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دوبارہ وزارت اعلیٰ حاصل کرنے کیلئے کوششیں کیں تاہم عمران خان نے انہی وفاق میں ساتھ رہنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے محمود خان کا نام دیا تھا جبکہ اس سے قبل اس عہدے کیلئے عاطف خان اور اسد قیصر کے نام بھی سامنے آرہے تھے جن پر پرویزخٹک نے شدید اعتراض کیا تھا۔محمود خان پاکستان تحریک انصاف کی 2013ء سے 2018ء کی صوبائی حکومت کا بھی حصہ تھے، وہ پی کے 9 سوات سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں واضح اکثریت حاصل ہے تاہم وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پارٹی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب پی ٹی آئی پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے، عمران خان کو یہاں بھی صوبائی حکمران کا نام فائنل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog