فیصل آباد بورڈ میٹر ک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان13دسمبر کو کر ےگا

Published on December 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کمشنر فیصل آباد ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادمیاں شاہد نیازکی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک کلاس نہم‘ دہم و کمپوزٹ ضمنی سالانہ 2022ءکے نتائج کا اعلان 13 دسمبر بروز منگل صبح 10 بجے کیا جائے گا۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کے مطابق نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے جن کی قیمت 200 روپے فی سی ڈی مقرر کی گئی ہے۔سی ڈیز کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ 12دسمبر بروز سوموار2022ءتک بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچز یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل آبادبرانچ اور یو بی ایل بورڈ برانچ میں ہوسکے گی۔ سیکرٹری بورڈ نے مزید کہا کہ امتحان میٹرک کلاس نہم‘ دہم وکمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ 2022ءکے نتائج کی سی ڈی13 دسمبر2022ءکو صبح 10 بجے اسی بنک سے ہی جمع کروائی گئی فیس کا اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی جس بنک میں سی ڈیزکے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کروائی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات نوید حسین قریشی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes