خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں حسد جیسی بیماری سے کوسو دور ہوں‘ریشم

Published on December 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

چار دن کی مختصر سی زندگی میں اگر ہم ایک دوسرے کیلئے اچھا سوچیں تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلی آسکتی ہے
لاہور (یواین پی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کسی کی دل آزاری کر کے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا، خوش کلامی کے دو بول آپ کا مرتبہ بلند کر دیتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں حسد عام سی چیز ہے مگر حسد کرنے والا کبھی خوش نہیں رہتا بلکہ اسے نقصان اٹھانا پڑتا ہے، چار دن کی مختصر سی زندگی میں اگر ہم ایک دوسرے کیلئے اچھا سوچیں تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دن اسلام اخلاق کی بنیاد پر پوری دنیا میں پھیلا اور آج پوری دنیا میں اسلام روشنی کی طرح پھیل چکا ہے اور اسکا بنیادی سبب صرف اخلاقیات ہے کیونکہ اسلام میں جبر کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویے میں بھی اخلاقیات کا وصف پیدا کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کیلئے اپنے دلوں کا بڑا کر کے ہم دوسرے کی نظر میں اپنی عزت پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں حسد جیسی بیماری سے کوسو دور ہوں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes