فیصل آباد (یو این پی)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت گوجرانوالہ،سرگودھا، ملتان،ڈی جی خان، ساہیوال، ملتان،بہاولپور،راولپنڈی، لاہور کے تمام 9تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ، میٹرک کلاس دہم کے پہلے سالانہ امتحانات صوبہ بھر میں بیک وقت 8اپریل 2023سے شروع ہوں گے جس کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایاکہ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 16دسمبر 2022 سے 16 جنوری 2023تک،دوگنا فیس کے ساتھ 17جنوری سے 27جنوری 2023تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 28جنوری سے 7فروری 2023تک وصول کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے فیصل آباد یا متعلقہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی میٹرک برانچ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔