ملک بھر میں یوم سقوط مشرقی پاکستان 16دسمبرکو منایا جائے گا

Published on December 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) 16 دسمبر 1971ء کا سانحہ! ملک بھر میں یوم سقوط مشرقی پاکستان 16دسمبرکو منایا جائے گا اس عظیم سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سانحہ مشرقی پاکستا ن کے ملک پر مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیلی گفتگو پیش کریں گے اس روز قومی اخبارات میں سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع ہونگے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔سانحہ مشرقی پاکستان 16دسمبر 1971ء کو پیش آیا جسے سقوط ڈھاکہ بھی کہا جاتا ہے۔سقوط ڈھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں بنگلا دیش دنیا کے نقشے پر ابھرا۔بھارتی سازشوں کے نتیجے میں 26مارچ 1971ء کو جنگ کا آغاز ہوا اور 16دسمبر 1971ء کو مشرقی پاکستان علیحدہ ہو گیا جس کی وجہ سے پاکستان آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ایک بڑی ریاست سے محروم ہو گیا۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب جاننے کیلئے حمود الرحمن کمیشن بھی بنایا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog