اوکاڑہ، پولیس کی بروقت کاروائی ،لاپتہ بچے ورثاء کے حوالے

Published on December 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)گزشتہ روز تھانہ بی ڈویژن سے لاپتہ ہونے والے دونوں بچوں کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیئے تفصیلات کے مطابق دونوں بچوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج تھا ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال نے واقعہ کا نوٹس لے رکھا تھا اور ڈی ایس پی سٹی کی زیر قیادت اعلی سطح کی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کو جلد از جلد تلاش کیا جائے پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں بچوں کو لاہور سے برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا پو لیس ٹیم تمام پہلوؤں سے انکوائری کر رہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes