سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی73ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی

Published on December 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی73ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپویشن فیصل آبادکے زیر اہتمام ورکرزکنونشن 25دسمبر کو فیصل آباد میں منعقد ہوگا جس میں میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا، وفاقی وزیرداخلہ وصدرپاکستان مسلم لیگ ن پنجاب راناثناءاللہ خاں ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گےتفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی73ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی۔میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جبکہ اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔میاں نواز شریف 25دسمبر 1949ءکو پیدا ہوئے تھے علاوہ ازیں وزیراعظم وصدرپاکستان مسلم لیگ ن میاں محمدشہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ وصدرپاکستان مسلم لیگ ن پنجاب راناثناءاللہ خاں کی ہدایت کے مطابق فیصل آبادمیں 25دسمبربروزاتوار ورکرز کنونشن غلام محمدآبادمیں منعقدہوگاجس کے لئے تمام ترتیاریوں کاآغازکردیاگیاہے۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاءالرحمان نے کہاکہ سوشل میڈیاودیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے ورکرز کوموبلائزکیاجائے گا۔آج نوازشریف کابیانیہ گھرگھرپہنچ چکاہے،چارسال قبل نوازشریف نے ووٹ کوعزت دوکاجونعرہ لگایااس کامقصداب سب سمجھ آگیاہوگا۔نوازشریف واپسی کاحتمی فیصلہ کرچکے ہیں بہت جلدوہ تاریخ کااعلان کرنے والے ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes