پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کا عالمی دن15نومبر کومنایاجائے گا

Published on November 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کا عالمی دن15نومبر کومنایاجائے گااس دن کے منانے کا مقصد ان لوگوں کی یاد تازہ کرنا ہے جو کہ ٹریفک حادثات میں اپنے پیاروں سے بچھڑ چکے ہیں یا زخمی ہو کر معذوری کی زندگی بسرکررہے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے ٹریفک حادثات میں جہان فانی سے رخصت ہو جانے اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں ان کے دوست،عزیز رشتہ داروں،ٹریفک پولیس اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 6سیکنڈ بعد ایک شخص ٹریفک حادثہ سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہوتا ہے پاکستان میں ٹریفک حادثات ہر سال13ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوتے ہیں جبکہ50ہزار کے لگ بھگ زخمی اور معذور ہوجاتے ہیں۔پاکستان میں ٹریفک کے نظام کی مناسب مانیٹرنگ نہ ہونے،اوورلوڈنگ،ان فٹ گاڑیاں اور اناڑی ڈرائیورزقیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题