پاکستان نے افغانستان پر میزائلوں کی بارش کردی، تین اضلاع میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا: افغان میڈیا

Published on November 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

کابل ، اسلام آباد (یواین پی) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج نے افغانستان کے اندردہشتگردوں کے ٹھکانوں پر 120میزائل داغے ،کنڑپولیس چیف جمعہ گل ہمت نے کہاکہ یہ میزائل سرحدی صوبہ کنڑ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران داغے گئے ۔ 
 پاکستانی نجی نیوز ویب سائٹ نے لکھاکہ ” صوبہ کنڑ کے ضلع شلتن کے کئی رہائشیوں نے بتایاکہ ہفتے سے پاکستانی فوج نے 50سے زائد میزائل فائرکیے ، اسی طرح دنگم اور نارائی اضلاع میں بھی میزائل داغے گئے جس کی پولیس نے بھی تصدیق کی ۔

رپورٹ کے مطابق کنڑپولیس چیف کاکہناتھاکہ میزائل حملوں میں ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم پاکستانی حکام کاکہناتھا کہ وہ دہشتگرد گروہوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پاکستان سے کنڑصوبہ میں اب تک 1500میزائل داغے جاچکے ہیں تاہم افغان میڈیا کے اس دعوے پر روزنامہ پاکستان کو باضابطہ طورپر پاکستانی حکام کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes