سینیٹ الیکشن ،مصدقہ ڈکلیئریشن جمع نہ کرانے پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

لاہور (یواین پی)سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سینٹ کاالیکشن نہیں لڑسکیں گے کیونکہ الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں، اسحاق ڈار کے کاغذات مصدقہ ڈکلیئریشن جمع نہ کرانے پر مسترد کیے گئے ۔ سینٹ انتخابات کیلئے ٹیکنوکریٹ کی دونشستوں کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں ، اسحاق ڈار کے علاوہ حافظ عبدالکریم کے کاغذات بھی مسترد ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس پر تحریک انصاف نے اعتراض کیا اور الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے ثابت کیا کہ اسحاق ڈار کے دستخط درست نہیں، انہوں نے دونوں نشستوں پر اخراجات کیلئے ایک ہی بینک اکاؤنٹ ظاہر کیا جبکہ عدالت انہیں اشتہاری قراردے چکی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes