پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسانی یکجہتی کا عالمی دن”آج“منایاجا رہا ہے

Published on December 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسانی یکجہتی کا عالمی دن کا(آج)20دسمبرکو منایاجا رہا ہے اس دن کے منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کیلئے انسانوں کی باہم یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے یواین پی کے مطابق اس دن کے حوالے سے انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیموں کے زیراہتمام سمینارز‘واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس میں مقررین غربت اور تنگ دستی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے انسانی اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اقوام متحدہ کے زیراہتمام جنرل اسمبلی نے 20دسمبر 2005ء کو دنیابھرمیں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی –

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy