مسلم لیگی حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر بوجھ ڈالنے کا وطیرہ رکھتی ہے یواین پی سروے

Published on May 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

hh
حکومتی بے حسی اور پالیسیوں سے یہی ظاہر ہو رہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل سے لاتعلق ہیں عوامی ریلیف کے لیے کچھ نہیں کیاجائے گا
ہارون آباد( یواین پی)بجٹ کی آمد آمد ہے اور اگلے چند روز میں موجودہ حکومت اپنا دوسرا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے مگر حکومتی بے حسی اور پالیسیوں سے یہی ظاہر ہو رہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل سے لاتعلق ہیں اور بجٹ میں عوامی ریلیف کے لیے کچھ نہیں کیاجائے گا گزشتہ بجٹ میں بھی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کا بجٹ دیگر تین صوبوں کی نسبت عوام کے لیے نہایت مایوس کن تھا اور بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کا ماضی میں بھی یہی ریکارڈ رہا ہے کہ وہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر بوجھ ڈالنے کا وطیرہ رکھتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صر ف ایک سال کے مختصر عرصہ میں عوام کو مہنگائی اور گرانی کے عذاب میں مبتلا کر کے عوامی چیخیں نکلوا دی ہیں اور بجٹ 2014میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے بھلائی توقع نہیں رکھی جاسکتی ۔ان خیالات کا اظہار شہریوں محمد یسین ،محمد آصف ،محمد ارشد ،رانا ذیشان ،محمد طاہر ،حاجی محمد ظفر ملتانی ،حافظ محمد نویداکرم ،تنویر حسین جعفری ،محمد ارشد فوجی ،ملک محمد ارشد ،نے بجٹ 2104سے توقعات کے حوالہ سے سروے میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام ایک سخت ،ظالمانہ اور مہنگائی برپا کرنے والے بجٹ کے لیے تیار رہیں کیونکہ حکمرانوں نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ وہ ملکی بہتری کے لیے اور عوامی فلاح کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں رکھتی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک اکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ جٹ 2013میں سندھ میں پی پی پی ،خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی اتحادی حکومت اور بلوچستان میں وزیر اعلی عبد المالک کی حکومتوں نے ملازمین کو 15فیصد مہنگائی الاؤنس دیا لیکن وفاق میں اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں تھیں وفاقی وصوبائی ملازمین پنجاب کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک کیا گیا اور دیگر صوبہ جات کے برعکس صرف دس فیصد اضافہ دیا گیا یہی وہ مثال ہے جس سے عوام کو سمجھ لینا چاہیے کپ مسلم لیگ (ن) کی سوچ عوام کے حوالہ سے کیا ہے اگر ٹیکس لگانا ہوں تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت سب سے بھاری اور سب سے زیادہ ٹیکس عام آدمی پر لگاتی ہے اور ریلیف دینے کی امید اس حکومت سے کبھی لگائی نہیں جا سکتی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题