ڈپٹی کمشنر علی شہز اد کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد ایف ڈی اے کمپلیکس کادورہ ،بریفنگ سیشن کی صدارت

Published on November 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

ایم ڈی واسا جبار انورنے واسا سروسز،زیر عمل ترقیاتی منصوبوں اوردرکارضروریات کے بارے میں بریفنگ دی
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہز اد نے ایف ڈی اے کا بطور ڈائریکٹر جنرل اضافی چارج سنبھالنے کے بعد ایف ڈی اے کمپلیکس کادورہ کیااور بریفنگ سیشن کی صدارت کی۔ ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ایف ڈی اے کے تنظیمی ڈھانچے، دائرہ اختیار، انتظامی و ترقیاتی امور، کارکردگی، مجوزہ منصوبوں، بجٹ، لیگل فریم ورک اور ادارہ جاتی استعداد سمیت دیگر محکمانہ سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیاجبکہ ایم ڈی واسا جبار انورنے واسا سروسز،زیر عمل ترقیاتی منصوبوں اوردرکارضروریات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف انجینئرشاہدمحمود،ڈائریکٹر فنانس اعظم ملک، شعبہ ٹا¶ن پلاننگ اور اسٹیٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر مہر ایوب، اسماءمحسن، جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر ایڈ من یاسر اعجاز چٹھہ، ایف ڈی اے اور واسا کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر /قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کو بتایاگیا کہ ایف ڈی اے کے دائرہ اختیار میں 17رہائشی کالونیزمیں 32575یونٹس /پلاٹس، 18کمرشل مارکیٹس 2546یونٹس، 111کچی آبادیاں 29752یونٹس اور رہائشی فلیٹس کی چار سکیموں کا محکمانہ انتظام و انصرام چلایاجارہاہے جبکہ پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور پنجاب پرائیویٹ ہا¶سنگ سکیم اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولز کے تحت پرائیویٹ ہا¶سنگ سکیموں کی منظور ی بھی ایف ڈی اے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ سروے کے مطابق ایف ڈی اے کے دائرہ اختیار کے علاقہ میں مجموعی طور پر 695پرائیویٹ ہا¶سنگ سکیمیں پائی جارہی ہیں جن میں 147منظور شدہ اور 176کی منظوری کیلئے محکمانہ کارروائی زیر عمل ہے جبکہ 372پرائیویٹ سکیمیں غیر منظور شدہ ہیں جن کے خلاف ایف ڈی اے کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران 176ہا¶سنگ سکیموں کو سربمہر اور بار بار خلاف ورزیوں کی پاداش میں 439کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کیاگیاہے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈویلپرز کے خلاف 445ایف آئی آ ر درج کرائی گئی ہیں اسی طرح 673سکیموں کو نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ 438کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھیجے گئے ہیں، 694سکیموں میں پلاٹس کی خرید و فروخت اور یوٹیلٹی سروسز کی فراہمی پر پابندی کیلئے متعلقہ اداروں کو تحریر کیاگیاہے۔ قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کو بتایاگیا کہ ایک ارب 28کروڑ روپے کی لاگت سے کینال روڈ پر کشمیر انڈر پاس مکمل کرلیاگیاہے جبکہ34کروڑ 69کی لاگت سے کینال روڈ سے ملحقہ سروس روڈ کا 85فیصد ترقیاتی کام پائیہ تکمیل کو پہنچ چکاہے۔ ایف ڈی اے سٹی میں 48کروڑ75لاکھ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیاجارہاہے جس پر 55فیصد پیش رفت ہو چکی ہے۔چیف منسٹر ترقیاتی پیکیج کے تحت ایف ڈی اے کے زیر اہتمام 73کروڑ 35لاکھ روپے کے فنڈز سے سٹرکوں وگلیوں کی تعمیر و مرمت، بحالی کی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں۔اسی طرح کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام IIIکے تحت 16سکیموں پر 22کروڑ 52لاکھ اور سسٹین ایبل ترقیاتی پروگرامIIIکے تحت 23کروڑ وپے سے 57ترقیاتی سکیمیں بھی ایف ڈی اے کی زیرنگرانی مکمل کی جائینگی۔بریفنگ کے دوران فیصل آباد ماسٹر پلان کی تیاری کی تارہ ترین پیش رفت، ٹیپا کو فکشنل بنانے کے اقدامات، ایف ڈی اے سٹی میں تعمیروترقی کے منصوبوں، ون ونڈو کا¶نٹراور ای خدمت مرکز کے ذریعے موصولہ درخواستوں کی پیش رفت اور محکمانہ کارکردگی سمیت درپیش چیلنجز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ واساافسران نے واسا کی دستیاب سروسز زیر عمل ترقیاتی منصوبوں مستقبل کی منصوبہ بندی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ قائمقام ڈائریکٹر جنرل نے شہری ترقی اور فراہمی و نکاسی آب کی پائیدار سہولتوں کی فراہمی اور ہا¶سنگ کے شعبہ کی ترقی سمیت عوامی ریلیف کے حوالے سے ایف ڈی اے اورواسا کی انتظامی و ترقیاتی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ منظم و جامع ترقیاتی اقدامات کیلئے تدبیری سمت کا درست ہونا بے حد ضروری ہے جس کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ انہوں نے ایف ڈی اے وواسا کے افسران کو دستیاب وسائل کے اندر کارکردگی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کی اور کہاکہ عوامی اعتماد سے ہی ادارہ جاتی ساخ مضبوط ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题