نئے پنجابی ٹپے”پکیاں سڑکاں “نے سوشل میڈیا پہ دھوم مچا دی

Published on December 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

باﺅ اصغر علی کی شاعری کو عمران بغدادی اور صفیہ ملک نے خوبصورت انداز میں گایا
لاہور(یواین پی)نئے پنجابی ٹپے”پکیاں سڑکاں “نے سوشل میڈیا پہ دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق معروف سنگر عمران علی بغدادی اور صفیہ ملک کی آواز میں نیو پنجابی ٹپے ماہیے ”پکیاں سڑکاں “کو سوشل میڈیا کے 7رنگ یوٹیوپ چینل پر ریلیز کیا گیا جنہوں نے ریلیز ہوتے ہی ےوٹیوپ ٹک ٹاک و سوشل میڈیا کی ویب سائڈو پہ دھوم مچا دی ہے پنجابی ٹپے”پکیاں سڑکاں “کی خوبصورت شاعری معروف شاعر باﺅ اصغر علی نے لکھی جبکہ میوزک کاشی خان اور ویڈیو ڈائریکٹرکاشف احسان ہے،باﺅ اصغر علی کی شاعری کو عمران بغدادی اور صفیہ ملک نے منفرد اور خوبصورت انداز میں گایا پنجابی ٹپے ماہیے ”پکیاں سڑکاں “سوشل میڈیا پہ سپر ہٹ آئٹم بن گیا

 

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy