زلمی کا پشاور میں انٹرنیشنل میچز کروانے کا مطالبہ

Published on December 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments


پشاور زلمی کے پی ایس ایل آٹھ کیلئے پریکٹس میچز بھی حیات آباد سٹیڈیم میں کرائے جاسکتے ہیں، نجم سیٹھی پشاور کا دورہ کریں، محمد اکرم
پشاور(یواین پی) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پشاور میں بین الاقوامی میچوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے پشاور میں حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم اور ارباب نیاز سٹیڈیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے مطالبہ ہے کہ پشاور کا دورہ کریں۔پشاور زلمی اور چیئرمین جاوید آفریدی ایک بار پھر پشاور میں کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں، پی ایس ایل میچز پشاور میں کرائے جائیں اور پشاور زلمی کے پی ایس ایل آٹھ کیلئے پریکٹس میچز بھی حیات آباد سٹیڈیم میں کرائے جاسکتے ہیں۔ڈائریکٹر پشاور زلمی نے کہا کہ آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی میچز بھی پشاور ہونے چاہئیں، پاکستان کرکٹ کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ اب خیبر پختونخواہ سے آرہا ہے۔محمد اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم اور حیات آباد سٹیڈیم میں خیبر پختونخواہ سے مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes