سال2022 ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال کی قیادت میں اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی شاندار رہی

Published on January 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) 2022 پولیس نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے 16 پولیس مقابلے کئے16 پولیس مقابلوں میں 21 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے ایک کانسٹیبل محمد آصف جارید شہید ہوا پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 6 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کی نقدی برآمد کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 128 اشتہاری گرفتار کئے پولیس نے 911 عدالتی مفرور گرفتار کئے جبکہ 124 عادی مجرمان کو گرفتار کیا ڈکیتی رابری کے مقدمات میں ملوث 737 ملزمان کو گرفتار کیا پولیس نے 1260 ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کئے جہاں ملزمان سے 158 رائفلز 1111 پستول برآمد ہوئے پولیس نے دوران کارروائی 1390 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے تقریباً 13 کلو ہیروئن 33800 کلو گرام افیون 5173 کلو گرام چرس برآمد کی ملزمان کے قبضے سے 23283 لیٹر دیسی شراب اور 3730 کلو گرام بھنگ برآمد کی جوا پرچی اور قمار باز بھی پولیس سے بچ نہ سکے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 157 مقدمات درج کر کے 544 جواریوں کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضے سے 938041 روپے برآمد کئے گئے پولیس کی انتہائی شاندار سالانہ کارکردگی پر ڈی پی او اوکاڑہ کی جانب سے تمام ٹیم کو شاباش دی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes