طاہر القادری کا دھرنے کو ختم کر کے جمہوریت کے دھارے میں آنے کافیصلہ خوش آئند ہے ارشاد احمد ارائیں

Published on October 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

10486517_283979481794781_4160485275747945380_n
بوریو الا(یواین پی)مسلم لیگ (ن )کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا کہ دھرنا جھڑنا شروع ہو گیا ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کو ختم کر کے جمہوریت کے دھارے میں آنے کافیصلہ خوش آئند ہے تمام مسائل منتخب اداروں میں ہی حل ہو تے ہیں احتجاج کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر سیاسی رہنما حاجی عبدالرشید بھٹی ،پیر بختار عالم چشتی ، میاں محمد مظہر ، غلام رسول زید ی صدر سٹی مسلم لیگ منظور برکت ماڑی والا ، صدر ضلع یوتھ ونگ نواب کرامت ،چوہدری نذیر آف مرضی پورہ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا ک عمران خان بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی تقلید کر تے ہوئے دھرنے ختم کرکے مسائل پارلیمنٹ کے ذریعے حل کر یں یہی جمہوریت کا تقاضا ہے احتجا ج اور دھرنوں کی سیاست نے ملک کو معاشی طور پر بہت نقصان پہنچایا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes