پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن جدہ کے زیر اہتمام نو منتخب ایم پی ایز کے اعزاز میں عشائیہ

Published on May 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

جدہ سعودی عرب (زکیر احمد بهٹی)پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن جدہ کے زیر اہتمام ایک مقامی ریسٹورنٹ میں نو منتخب ایم پی اے زرگل خان ایم پی اے حاجی عبدالحق کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا- جس کی صدارت ہزارہ ڈویژن کے نائب صدر شیخ مشتاق احمد نے کی- تقریب میں ویسٹرن ریجن کی الیکٹڈ باڈی صدر سلطان عبدالباسط، نائب صدر راشد شاہ، جنرل سیکرٹری قاسم دستی، اور جدہ کے صدر الیاس قاضی سمیت کئی سینئر رہنماؤں نے شرکت کی جن میں نذیر چغتائی، عمر اقبال جنجوعہ، شاہد خان، خالد ظہیر، انجم اقبال وڑائچ، چاند بدر، شہباز بهٹی، انور انجم ،عجب خان، فرخ رشید، عمیر عابد، اکرام اللہ خان، عبداللہ رحمان، حیدر علی، شاہد خان ،فیاض احمد ، دل پذیر ، حاجی سلیم ، محمّد روشن ، چودھری ناصر ، ریاض آفریدی سمیت کئی دیگر افراد نے شرکت کی-
زر گل خان نے اپنے خطاب میں خیبرپختونخواە کے ترقیاتی پروجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چار سال کی قلیل مدت میں خیبرپختونخواە کو آگ اور بارود کے ڈھیر سے نکال کر پهولوں کا گلستان بنا دیا ہے-پولیس کو اس حد تک غیر سیاسی کردیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخواە تک اپنی مرضی سے کسی پولیس کانسٹیبل کو معطل نہیں کرسکتے- اپنے خطاب میں انهوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں، افسوس اس بات کا ہے کہ وفاقی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی-
اس موقع پر ویسٹرن ریجن جدہ کے صدر سلطان عبدالباسط نے بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کرنے کا معاملہ اٹھایا، کیونکہ ووٹ دینا ہر پاکستانی شہری کا حق ہے- دیگر ممالک کے شہری الیکشن کے دوران ووٹ کاسٹ کرکے اپنے ملک کا سربراہ منتخب کرسکتے ہیں تو بیرون ملک پاکستانی ابھی تک اس ووٹ کاسٹنگ کی سہولت سے کیوں محروم ہیں .ایم پی اے زر گل نے مزید کہا کہ پاکستان اللہ تعالٰی کی جانب سے دیئےگئے تمام وسائل سے مالامال ہے لیکن حکمرانوں کی نیت عوام کی خدمت کرنے کی بالکل نہیں ہے- انکے مطابق تحریک انصاف اگلی مرتبہ بھی آ صرف خیبر پختونخواہ میں بلکہ وفاق میں بھی حکومت بنا پر پورے ملک کے مسائل حل کردیگی تقریب کے آخر میں جناب قاسم دستی نے زرگل خان اور حاجی عبدالحق صاھب کا شکریہ ادا کیا اور انکو عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد دی اور بلا مقابلہ ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دی-

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes