ٹھٹھہ ،ٹائون چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے پورے شہر میں گندگی کے انبار ،عوام مشکلات کا شکار

Published on February 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ شہر میں ٹائون چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے پورے شہر میں گندہ پانی جمع، گندہ پانی گھروں میں داخل،انتظامیہ غائب،شہریوں کی شکایت کو·بھی سُننے کو تیار نہیں،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے مختلف محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے،جس میں میمن محلہ ،غنی محلہ،شیرازی گلی،ڈاکٹر گلی، شاہ کمال محلہ اور دیگر محلے شامل ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کے ٹائون انچارج اے سی تنویر صاحب پچلے ک· دنوں سے آفیس میں نہ ہونے کی وجہ سے ہماری شکایت بھی نہیں لی جاتی اور جب منتخب نماے<ندوں سے بات ہوتی ہے تو وہ یہ کہکر جواب دے دیتے ہیں کے ٹھٹھہ ٹائون کمیٹی کا منتخب امیدواروں کا کیس عدالت میں چل رہا ہے جب تک ہمیں چارج نہیں مل جاتی تب تک ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے،شہریوں نے ڈی سی ٹھٹھہ ، انچارج ای سی ٹھٹھہ تنور صاحب سے درخواست کی ہے کے خدارا ٹھٹھہ شہر میں صفا· کرا· جاے< اور شہر سے گندگی ختم کی جائے

ٹھٹھ تیز رفتار مسافر بس کار پر چڑھ گئی کار دو خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
ٹھٹھ، ( رپورٹ:حمیدچنڈ )ٹھٹھ تیز رفتار مسافر بس کار پر چڑھ گئی کار دو خاتون سمیت تین افراد جاں بحق حادثے میں کار تباہ ہوگئی قومی شاہراہ گجو کے مقام پر کراچی سے ٹھٹھ آنےوالی ایک تےز رفتار مسافر بس جو اورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنےوالی کار پر چڑھائی گئی حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد چوہڑجمالی کا رہائشی مقامی صحافی غفور مین ،اسکی دو جوان بیٹاں 20سالہ رابعہ اور 21سالہ رخسار موقع پر جاں بحق ہوگئی اطلاع پر پولےس اور ریسکو عملے نے جائے حادثے پر پہنچ کر ہلاک شدگان کی نعشیں گاڑی کاٹ کر نکالی جنہیں بعدازاں مکلی ہسپتال منتقل کردیا گےا حادثے کے باعث قومی شاہراہ ایک گھنٹے تک بلاک رہی جبکہ بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے حادثے کے بعد بس ڈرائےور موقع سے فرار ہوگیا ہلاک شدگان کی نعش آبائی گاوں چوہڑجمالی پہنچے پر کہرام مچا گےا اور سوگ میں پورا شہر بند ہوگیا واضع رہے کہ نےشنل ہائی وئے کو سپر ہائی سے سے ملانے والی کاٹھورپل کی بندش سے نےشنل ہائی وئے پر حادثے میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy