آئندہ انتخابات سے ملک تبدیلی کاامکان ہے۔ عبداللہ عبداللہ

Published on February 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

\"3\"

کابل ۔۔۔ افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات سے ملک میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران دوسرے صدارتی حریفوں کے ہمراہ سوالوں کے جوابات کے دوران کیا۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ انتہائی ضروری ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات کے بعد ملک میں امن و استحکام اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔ اس موقع پر دوسرے صدارتی امیدوار سابق وزیر خزانہ اشرف غنی، صدر کرزئی کے وفادار زلمے رسول اور حامد کرزئی کے بڑے بھائی قیوم کرزئی بھی موجود تھے۔ میزبان نے اپنے سوالوں کے علاوہ مہمانوں کو آپس میں گفتگو کا موقع بھی دیا۔ گفتگو کے دوران تمام صدارتی امیدوار افغان امریکہ سیکورٹی معاہدے کے حامی پائے گئے جس کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجی نیٹو انخلاء کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ ملک میں امن کیلئے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی تمام امیدواروں میں ہم آہنگی پائی گئی تاہم بات چیت کا عمل صرف ان طالبان گروپس کے ساتھ کرنے کی بات ہوئی جو تشدد کا راستہ ترک کر دینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme