اسسٹنٹ کمشنرعلیزہ ریحان نے فیصل آباد روڈ پر تعمیر ہونے والے ٹراما سنٹر کا معائنہ کیا

Published on January 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

سمندری (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری علیزہ ریحان نے فیصل آباد روڈ پر تعمیر ہونے والے ٹراما سنٹر کا معائنہ کیا۔انہوں نے زیر تعمیر ٹراما سنٹر کے مختلف حصے دیکھے اورکام میں سست روی پر ٹھیکیدار کی سرزنش اور تعمیراتی کوالٹی چیک کی۔انہوں نے تعمیراتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو سنٹر میں خصوصی افراد کے لئے الگ سے واش روم بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں یہ انقلابی منصوبہ ہے جس کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے نقشہ کے مطابق ٹراما سنٹر کی تعمیر مکمل کرنے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ وہ سائٹ کی مسلسل انسپکشن جاری رکھیں گی اور اگرناقص میٹریل کی شکایت سامنے آئی تو سخت ترین قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ٹراما سنٹر کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں اور وہ کسی بھی وقت اچانک وزٹ کرکے تعمیراتی عمل چیک کریں گے لہذا بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور ٹھیکیدار اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy