اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلد ہی پورا پاکستان پولیو فری ہوگا؛ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Published on January 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا ہے کہ حکومتی کاوشیں والدین کا ذمہ دارانہ رویہ اور سرکاری محکموں کی لگاتار کاوشیں پولیو کے خاتمہ کی نوید ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب پولیو فری ہے اور جلد ہی پورا پاکستان پولیو فری ہوگا ہمیں پولیو کے خاتمہ کے لئے متحد ہو کر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے ضلع میں محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر سرکاری اداروں کی پولیو کے خاتمہ کے لئے کاوشیں اور اقدامات لائق تحسین ہیں انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والی محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں شاندار کام کر رہی ہیں انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والے کارکن ہمارے ہیرو ہیں جو پاکستان کے مستقبل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتا ل اوکاڑہ میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے چھوٹے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سٹی میں ہونے والی تقریب میں سی ای او ہیلتھ سید اظہر عباس نقوی،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر سید اعجاز حسین شاہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو سید سجاد گیلانی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہسپتال میں مددگارکاؤنٹر،اور نئے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme