اوکاڑہ کی ڈائری ۔۔۔ شیخ ندیم شیراز کے قلم سے

Published on January 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 705)      No Comments

اوکاڑہ کی ڈائری ۔۔۔ شیخ ندیم شیراز کے قلم سے
نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ فائر لگنے سے موقع پر جاں بحق
نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ فائر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ بنگلہ گوگیرہ میں واقع کنٹرول شیڈپر سرفراز بطور سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اچانک آتشیں اسلح سے مسلح نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر سیکورٹی گارڈ سرفراز موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو1122 ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس تھانہ گوگیرہ نے کاروائی کا آغاز
کر دیا ہے
نامعلوم ڈاکو کیش اینڈ کیری شاپ سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لے اڑے
اوکاڑہ معروف تجارتی بازار میں بڑے تجارتی مرکز میں بڑھی ڈکیتی کی واردات تھانہ اے ڈویژن کی حدود غوثیہ چوک میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم ڈاکو کیش اینڈ کیری شاپ سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ معروف تجارتی بازار میں بڑے تجارتی مرکز میں بڑھی ڈکیتی کی واردات تھانہ اے ڈویژن کی حدود غوثیہ چوک میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا۔نامعلوم ڈاکو کیش اینڈ کیری شاپ سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔ تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے معروف تجارتی مرکز کیش اینڈ کیری میں داخل ہوگئے اور لوٹ مار کرتے رہے۔ڈاکوؤں نے تجارتی مرکز کے مینیجر اور کمپیوٹر آپریٹر سمیت شاپ میں موجود افراد سے لوٹ مار کرتے رہے۔نامعلوم ڈاکو کیش اینڈ کیری شاپ سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔انجمن تاجران نے ڈکیتی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگایا گیا تو ہم انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔پولیس تھانہ اے ڈویژن کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ اوکاڑہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر اور شہری حلقے تشویش کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے کاروائی کا آغاز کردیا
بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر انجمن تاجران رجسٹرڈ کی پریس کانفرنس
اوکاڑہ ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر انجمن تاجران رجسٹرڈ کی پریس کانفرنس۔ شہر اوکاڑہ میں کراچی جیسے حالات ہوگئے ہیں۔کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اگر پولیس نے ہماری بات نہ سنی تو آل پاکستان انجمن تاجران بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔ہم نے انتظامیہ کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا ہے اگر ایک ہفتے میں انتظامیہ نے کچھ نہ کیا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر انجمن تاجران کی پریس کانفرنس۔انجمن تاجران کے صدر شیخ ریاض انورکا کہنا تھا کہ شہر اوکاڑہ میں کراچی جیسے حالات ہوگئے ہیں۔کوئی بھی محفوظ نہیں ہے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے تاجر برادری بھی غیر محفوظ ہے۔کوئی بھی اب شہر میں ڈاکووں سے محفوظ نہیں ہے گزشتہ روز بھی ایک مشہور نجی مارٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ جس میں دن دھاڑے مارٹ سے لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے۔شہر میں سٹریٹ کرائم بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔ شہر اوکاڑہ میں کراچی جیسے حالات ہوگئے ہیں کوئی بھی محفوظ نہیں ہوئی ہے۔ہمیں صرف پولیس ہر بار میٹھی گولی دے دی جاتی ہے ہمیں لولی پوپ دے دیا جاتا ہے۔ جہاں بھی واردات ہوتی ہے پولیس صرف کاغذی کاروائی کرتی ہے۔ تاجر برادری اور عام لوگوں کو تحفظ دیا جائے ہم نے پولیس کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا ہے۔ اگر ایک ہفتے میں پولیس نے کچھ نہ کیا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔ چوری،راہ زنی، ڈکیتی میں کوئی بھی شہر کا کوئی بازار اور تحصیل بھی محفوظ نہیں ہے۔اگر انتظامیہ نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو تاجروں کا لاوا پھٹ پڑے گا۔ہمارے ساتھ پولیس نے مزاکرات کئے ہیں۔ انھوں نے کچھ دن کا ٹائم مانگا ہے۔ اگر پولیس نے ہماری بات نہ سنی تو آل پاکستان انجمن
تاجران بھی ہمارے ساتھ ہوگی
تین مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقد ی اور موٹرسائیکل لے اڑے
چوری کی تین مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقد ی اور موٹرسائیکل چُرا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیٹھ کالونی اوکاڑہ کے رہائشی محمد شفیق کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 2 لاکھ روپے نقدی چُرا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں رفیع کالونی اوکاڑہ کے رہائشی سید اخلاق شاہ کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی چُرا کر لے گئے۔ تیسری واردات میں سی بلاک اوکاڑہ کے رہائشی طارق محمود نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے
لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج
اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 17 ون آر کے رہائشی محمد سجاد ولد محمد طفیل کو عبدالطیف ولد محمد یار نے 12 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بنک سے جعلی ثابت ہوا۔ دوسرے واقعہ میں نواحی قصبہ رینالہ خورد کے رہائشی محمدجاوید ولد سید محمد کو امجد عزیز نے 2884517 روپے مالیت کا چیک دیا جو بنک سے جعلی ثابت ہوا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog