محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی آئندہ فصل پر گلابی سنڈی کے حملے سے بچاؤ کیلئے حکمتِ عملی جاری کردی

Published on January 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گلابی سنڈی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو کپاس کی فصل کے بعد اپنی زندگی کا دورانیہ کپاس کی باقیات پر مکمل کرتا ہے۔گلابی سنڈی کے انسداد کا ایک موثر طریقہ سرمائی نیند سوئی سنڈیوں کی تلفی ہے۔ کپاس کی چھڑیوں کو 31جنوری تک ضروری کاٹ لیں اور بعد ازاں کھیت میں فوری طور پر چیزل ہل چلائیں تاکہ کھیت میں موجود گلابی سنڈی کے پیوپے اور سرمائی نیند سوئی ہوئی سنڈیاں تلف ہو جائیں گی اور پروانوں کے باہر نکلنے کا خطرہ مکمل طور پر ختم ہوجائے۔ کپاس کی کاٹی گئی چھڑیوں کو 31جنوری تک کھیتوں سے نکال کر چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر عمودی حالت میں دھوپ میں اس طرح رکھیں کہ ان کے مڈھ زمین کی جانب ہوں۔کپاس کے بقیہ ان کھلے اور متاثرہ ٹینڈوں کی تلفی بھی یقینی بنائیں کیونکہ ایسے 80فیصد ٹینڈوں میں سرمائی نیند سوئی ہوئی گلابی سنڈیاں موجود ہوتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جننگ فیکٹریوں، آئل فیکٹریوں، آئل ملوں اور اینٹوں کے بھٹوں میں موجود کپاس کے کچرے کی تلفی کوہر صورت یقینی بنائیں۔کپاس کی چھڑیوں کو الٹ پلٹ کریں تاکہ دھوپ لگنے سے سرمئی نیند سوئی سنڈیاں پیوپا میں تبدیل ہوجائیں اور ان سے پروانے نکل کر مرجائیں۔ ذخیرہ شدہ کپاس کے بیج کو دھونی دیں تاکہ ان میں موجود سنڈیاں تلف ہو جائیں۔ چھڑیوں کے ڈھیروں، جننگ فیکٹریوں اور آئل ملوں میں ایک جنسی پھندہ ضرور لگائیں تاکہ گلابی سنڈی کی آئندہ فصل پر حملہ کے خدشے کو کم کیا جا سکے۔کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ پر عملدرآمد سے آئندہ فصل پر گلابی سنڈی کے کنٹرول میں مدد ملتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题