عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ، قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز (آج) شروع ہونگے

Published on May 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

4
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز (آج) منگل کو مصحف سکواش کمپلیکس میں شروع ہونگے، پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ ٹرائلز کیلئے آٹھ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں علی بخاری، اسرار احمد، عباس شوکت، سلمان ہاشمی، طیب اسلم، عاصم خان، احسن ایاز اور کاشف آصف شامل ہیں۔کھلاڑیوں کے ٹرائلز قومی کوچ جمشید گل، فہیم گل اور سجاد احمد لیں گے اور یہ ٹرائلز پانچ روز تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے بعد چار رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور بعد میں چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ عامر نواز نے کہا کہ عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 9 سے 21 اگست تک نمیبیا میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 8 اگست کو نمیبیا رووانہ ہونگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes