اوکاڑہ ،موٹر سائیکل کی ٹکر سے 2 سالہ بچہ جانبحق، 2 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published on February 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) قومی شاہراہ پُل جوڑیاں کے قریب پیدل سڑک کراس کرتا شخص موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2 سالہ بچہ موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی اختر آباد منتقل کر دیا۔ بچہ کو بھی سی پی آر کرتے ہوئے آر ایچ سی اختر آباد منتقل کیا۔ جانبحق ہونے والے کی بچے کی شناخت احسان علی ولد وریام (02 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نواحی گاؤں 8ون اے ایل کا رہائشی تھا۔ زخمیوں میں وریام ولد محمد علی (40سال تقریباً) اور شفقت ولد غلام رسول (30 سال تقریباً) شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes