غریب عوام کی آواز بننا ہماری اولین ترجیح ہے،میاں محمد الیاس

Published on February 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

صدر مرکزی پریس کلب میاں محمد الیاس کے ڈیرہ پر تمام عہدیداران و ممبران کو پُر تکلف ظہرانہ دیا گیا
مانگا منڈی (یو این پی)مانگا منڈی صدر مرکزی پریس کلب میاں محمد الیاس کے ڈیرہ پر مرکزی پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران کو پُر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی پریس کلب مانگامنڈی لاہور کی میٹنگ میاں الیاس کے ڈیرے پر منعقد ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تمام عہدیداران و ممبران نے عظم و ارادہ کیاکہ سال 2023میں نے جوش وجزبے و نئی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ایک نئے ولولے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے اور اپنے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے علاوہ ازیں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور اپنے علاقے کے درینہ مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مرکزی پریس کلب میاں محمد الیاس کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا اور غریب عوام کی آواز بننا ھوگا اور علاقائی و ملکی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔تمام عہدیداران و ممبران نے یقین دہانی کروائی کی کہ ہم اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme