اوکاڑہ نجی سکول میں تھائی لینڈ کی کمپنی کےاشتراک سے 60سیکنڈ فلم فیسٹیول کا انعقاد

Published on February 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز)نجی سکول میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں دنیا بھرسے فلمز پردہ سکرین پر نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔فیسٹیول کے آرگنائزر اور پرنسپل نگہت صدیقی کا کہنا تھاکہ یہ فلمز طلبہ اور پروفیشنل فلم میکرز کی تخلیقی صلاحیتوں کا شاہکار ہیں۔ ان شارٹ فلمز کا مقصد اپنے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ اخلاقی و اصلاحی پہلووں کو اجاگر کرنا ہے۔اس فیسٹیول کے ذریعے ہم اپنے اور دیگر سکول و کالج کے طلبہ کو یہ موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ فلم بنائیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جس سے فلم کو ذریعہ اظہار بناکر اپنی سوچ اور پیغام کو عام کرسکتےہیں۔فیسٹیول کے شرکاء اور طلبہ نے فلم فیسٹیول کو مثبت کاوش قرار دیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ فیسٹیول میں طلبہ اور اساتذہ کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes