احمد حسن کا سندھ پولیس کے ہاتھو ں نا جائز قتل کے خلاف کچہ چو ہان میں ورثاء کاٹائر جلاکر احتجاجی مظا ہرہ

Published on May 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

News Photoset Rajanpur
را جن پور (یواین پی) احمد حسن کا سندھ پولیس کے ہاتھو ں نا جائز قتل کے خلاف کچہ چو ہان میں ورثاء کاٹائر جلاکر احتجاجی مظا ہرہ ، سندھ پولیس کے خلاف شدید نعرے ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصا ف کی اپیل، تفصیلات کے مطابق مو ضع کچہ چوہان میں گذشتہ روز چار بچوں کے باپ احمد حسن بالاچانی کا سندھ پولیس کے ہاتھو ں ناجائز قتل کے خلاف ورثا ء جن میں،رحیم بخش ، صفدر علی، محمدنواز ، عطا ء اللہ خان مزاری ،اجمل خان مزاری ، سید محمد علی شاہ، محمد احمد ، احمد محمود سید سجاد علی ، کامران خان مزاری ،سجاد خان مزاری ، بگا خان مزاری ، اجمل سچل خان مزاری ، عالمگیر خان مزاری ، محمد اشرف خان مزا ری سمیت اہل علا قہ نے بستی رحیم بخش میں ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سند ھ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اس مو قع پر ورثاء نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ دو روز قبل سند پولیس ہما رے گھروں میں گھس گئی ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا ، اور غنڈہ گر دی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے ہما رے چار آدمیوں اغواء کر کے ساتھ لے جارہے تھے تو راستے میں مسمی احمد حسن نے وجہ پو چھنے کی کو شش کی تو سندھ پولیس کے اہلکارو ں جن میں غلام سرور اے ایس آئی ا ور اہلکاروں جن میں لکھ میر ، نصرا للہ ، کیہرخان، محمد شعبان ، عبدا لرزاق ، احسان علی ، خیر محمد ، شوکت علی ،اور منظور احمدشامل تھے انہو ں نے احمد حسن پر سیدھا فائر کھول جس کی وجہ سے احمد حسن نیچے گر پڑا ، جسے سند ھ پولیس نے انسا نیت کی تذلیل کر تے ہو ئے زخمی احمد حسن کو گا ڑی میں ڈال کر مو قع واردات سے فرار ہو نے کی کوشش کی راستے میں زخموں کی تالاب نہ لاتے ہو ئے احمد حسن نے سندھ پولیس وین میں ہی دم توڑ دیا ، تو نزدیکی تھا نہ آباد پور پولیس نے اطلاع ملتے سندھ پولیس کے اہلکاروں کو مقتول کی نعش سمیت گر فتار کر کے مقدمہ نمبر 122/15بجرم 302/34درج کر لیا اور مزید تحقیقات جاری ہے جبکہ ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،آئی جی پنجاب ، آر پی او سے انصاف کی اپیل کی ہے اور ذمہ داران کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes