اس میں کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا،میچ کی گرما گرمی میں ایسا ہوگیا، محمد عامر

Published on February 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

لاہور(یواین پی) بابر اعظم کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی، محمد عامر وضاحتیں پیش کرنے لگے۔پشاور زلمی سے میچ کے چھٹے اوور میں بابر اعظم نے باؤنڈریز جڑنے کے بعد ایک دفاعی شاٹ کھیلا تو محمد عامر نے گیند واپس ان کی طرف پھینکی، اس سے قبل وہ پشاور زلمی کے کپتان کو ٹیل اینڈرز جیسی اہمیت دینے کا بیان دے چکے تھے، گیند پھینکنے پر ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ اس میں کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا،میچ کی گرما گرمی میں ایسا ہوگیا،بہترین کارکردگی کیلیے بولرز میں جارحیت نظر آنا چاہیے،میں اس وقت دباؤ میں تھا،بہرحال یہی لیگ کی خوبصورتی ہے جو آپ کو بہتر ہونے میں مدد دیتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme