بھارت میں پیاز کی قیمت 30 پیسے فی کلو گرام،کسان پرشان حال

Published on April 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,340)      No Comments

news-1460636688-4733_largeنئی دہلی … پاکستان میں عمومی طورپر روزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں ہوشربااضافے کی شکایات ملتی ہیں لیکن بھارت میں وافر مقدار میں فصل ہونے اور طلب کی کمی کی وجہ سے تھوک مارکیٹ میں پیاز 30پیسے فی کلوگرام تک بک رہاہے جبکہ کسانوں نے شدید مایوسی کااظہار کیا۔
میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں پیاز کی وافر مقدار میں فصل ہونے اور مانگ کم ہونے کی وجہ سے ضلع اورعلاقے کی سب سے بڑی مارکیٹ نیمچ میں پیاز کی فی کلوگرام قیمت 30سے 50پیسے ہوگئی جس کی وجہ سے کسانوں کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔ایک مقامی کسان نےمیڈیاکو بتایاکہ وافر مقدار میں فصل ہونے کی وجہ سے پیاز 30سے 50پیسے فی کلوگرام بک رہاہے جبکہ کچھ دن پہلے تک مقامی مارکیٹ میں یہی پیاز 15سے 20روپے فی کلوگرام بک رہاتھا، اب ہم کچرے میں پیاز پھینکنے پر مجبور ہیں کیونکہ اس قیمت سے کھیت سے منڈی تک لانے کا خرچ بھی پورا نہیں ہوپارہا، ہر گھر میں ڈھیر لگے ہیںرپورٹ کے مطابق روزانہ پیاز کی تقریباً پانچ ہزاربوریاں نیمچ منڈی میں آتی ہیں ، آج بھی چارہزاربوریاں آئیں لیکن کوئی خریدارنہیں تھا۔ کسان نے بتایاکہ امیدتھی ، بیس سے تیس روپے فی کلوگرام ملیں گے لیکن اس قیمت پر پیاز فروخت کرکے ہمارے لیے جینا بھی مشکل ہے ۔
پیاز کے تاجر ستیانارائن راٹھی کا کہناتھاکہ رسد بڑھنے کی وجہ سے قیمتیں انتہائی حدتک گرگئیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题