ڈرامہ سیریل ”چراغ“ کو فلمی انداز میں بنایا گیا ہےناظرین پسند کرینگے ڈائریکٹر ساجد علی ساجد

Published on February 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

ڈرامے کی کہانی نہ صرف سبق آموز ہے بلکہ ہمارے ارد گرد بسنے والے افراد کے گھریلو مسائل کو اجاگر کرے گی
لاہور (یواین پی) ڈرامہ سیریل ”چراغ“ فلمیٹک اسٹائل سے عکسبند کیا گیا ہے اس ڈرامے کی کہانی نہ صرف سبق آموز ہے بلکہ ہمارے ارد گرد بسنے والے افراد کے گھریلو مسائل کو اجاگر کرے گی چونکہ ڈرامہ سیریل ”چراغ“ کو فلمی انداز میں بنایا گیا ہے اس لئے ناظرین اسے پسند کریں گے اور دیکھنے والوں کو اس ڈرامے میں بہت کچھ نیا ملے گا ان خیالات کا اظہارمعروف فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد نے ایک انٹر ویو کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایاکہ ڈرامہ کے پروڈیوسر اور مصنف زکیر احمد بھٹی ہیں ڈرامہ سیریل ”چراغ “کے معاون پروڈیوسرز ڈاکٹر بی اے خرم اور آمنہ منظور ہیں ڈرامہ کے ڈی او پی اور ایڈیٹر سلمان ساجد ہیں ڈرامے کی پوسٹ پروڈکشن کا کام المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی پر کیا گیاڈرامہ سیریل جلد پہچان پاکستان نیوز چینل اور فلک ٹی وی پر آن ایئر ہوگاڈرامہ کی کاسٹ میں شیرل ضیاء،جیا خان ،شائشتہ ملک،سیدہ قدسیہ،محمد مظہر،حسان ساجد،منیب،آریان،شاہ زیب،شاہ میر،نعیم،علی حیدر،شاہ زیب ،حسن مصطفی،رومیسہ خالد،عمر اظہر،سلمان مصطفی اور دیگر شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes