ضلع کونسل کی ٹیم نے مکوآنہ چوک جڑانوالہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

Published on March 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمر کی ہدایت پر ضلع کونسل کی ٹیم نے مکوآنہ چوک جڑانوالہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیااوربھاری مشینری سے عارضی وپختہ تعمیرات مسمارکردی گئیں۔اس موقع پردکانوں وفٹ پاتھس پر تجاوزشدہ سامان ضبط کرلیاگیا۔ضلع کونسل کے میونسپل آفیسر نے موقع پر موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کی اورانسداد تجاوزات آپریشن دوروزجاری رہا۔ڈپٹی کمشنر نے چند روز قبل مکوآنہ چوک میں تجاوزات کی بدترین صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تجاوزات کے صفایا کی تاکید کی تھی جس پر ایکشن لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو فٹ پاتھس پر تجاوزات قائم کرکے راہگیروں کے لئے پریشانی کا باعث نہیں بننے دیں گے۔شہر کی مرکزی شاہرات پر تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔دکاندار ازخود تجاوزات ہٹالیں بصورت دیگر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题