ضلع میں 13 مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

Published on March 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں 13 مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔انسداد پولیو مہم 19 مارچ تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 15 لاکھ سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4869 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیرسمیت پختون نمائندوں اور دیگر افسران نے بھی بچوں کو قطرے پلائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم دہرانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں جبکہ مہمان بچوں کو بھی قطرے پلائیں اورگھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران سے کہا کہ مائیکروپلان پر ذمہ داری سے عمل کریں اور ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کا ایک بھی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی اور غفلت پر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے تمام تر درکار انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog