پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا عالمی دن 15مارچ کو منایا جائے گا

Published on March 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا عالمی دن 15مارچ کو منایا جائے گا عالمی یوم صارفین کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب سے عوام میں شعور و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گامقررین کنزیومر پروٹیکشن کی افادیت و اہمیت اور صارفین کے حقوق پر روشنی ڈالیں گے۔پاکستان میں صارفین کی عدم فعالیت، اپنے حقوق سے عدم واقفیت اور صارفین کے حقوق پر مامور سرکاری اداروں میں پائی جانے والی کرپشن کی وجہ سے کروڑوں صارفین اپنے حقوق سے محرو م ہیں۔بجلی،سوئی گیس،گندم،آٹے،گھی،چاول،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کے رجحان کی وجہ سے کروڑوں صارفین کا استحصال ہو رہا ہے۔ہر سال 15مارچ کو صارفین کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن صارف نمائندہ تنظیموں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں دوسری جانب بجلی و گیس سپلائی کے ذمہ دار ادارے،موبائل کمپنیاں اور دیگر ادارے صارفین کو حقوق کو پامال کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes