اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

Published on May 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 875)      No Comments
5
پیرس ۔۔۔ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ اعصام اور بوپنا کی جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں رمیض جنید اور دیوج شران کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ کے چوتھے روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے رمیض جنید اور ان کے بھارتی جوڑی دار دیوج شران کو شکست دی۔ پہلے سیٹ میں اعصام اور بوپنا نے حریف جوڑی کے خلاف 7-5 سے کامیابی حاصل کی، رمیض اور شران نے دوسرے سیٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور ٹائی بریک پر اعصام اور بوپنا کو 7-6، (7-4) سے شکست دے کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصام اور بوپنا نے ڈٹ کر حریف جوڑی کا مقابلہ کیا اور 7-5 سے کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes