تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کےلئے فری بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

Published on March 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

فاروق آباد (یواین پی) نجی فاونڈیشن لاہورکی جانب سے افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کےلئے فری بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں پنجاب پولیس کے جوانوں نے اپنے خون کے عطیات جمع کروائے اس موقعہ پرگفتگو کرتے ہو ٸے ڈاکٹر عطا اللہ کا کہنا تھا کہ تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون عطیہ کرنا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ انسانی ہمدردی کا تقاضا بھی ہے پنجاب پولیس کے ریکروٹ پورے جوش وجذبے سے خون عطیہ کر رہے ہیں تھیلیسیمیا کے مرض میں جسم کے اندر خون پیدا ہونے کی استطاعت نہیں ہوتی پندرہ سے بیس دنوں کے دوران مریض کو تازہ خون نہ لگے تو موت واقع ہو جاتی ہے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو زندگی دینے کے لٸے بڑھ چڑھ کے خون کے عطیات دینے چاہیے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes