پنجاب کی تین ہاکی ٹیموں کے چناﺅ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 30 مارچ کو ہونگے

Published on March 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پنجاب کی تین ہاکی ٹیموں کے چناﺅ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 30 مارچ کو ہونگے۔ یہ ٹرائلز تین مختلف مقامات پر منعقد ہونگے۔منتخب ٹیمیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی میں کھیلی جانے والی نیشنل انڈر 21جونیئر ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کریں گی۔ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹرل پنجاب ٹیم (گوجرانوالہ ریجن، لاھور ریجن، ساہیوال ریجن) کے ٹرائلز 30 مارچ بروز جمعرات کو صبح 9 بجے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم گرا¶نڈ نمبر 2، لاھور میں منعقد ہونگے۔ٹرائلز کمیٹی میں کرنل ر آصف ناز کھوکھر چیئرمین سلیکشن کمیٹی دیگر ممبران میں ڈی ایس پی قدیر بشیر انٹرنیشنل اور عمران رسول انٹرنیشنل شامل ہونگے جبکہ انسپکٹر مسعود الرحمن انٹرنیشنل فوکل پرسن تعینات کئے گئے ہیں۔نارتھ پنجاب ٹیم(راولپنڈی ریجن، گجرات ریجن، سرگودھا ریجن، فیصل آباد ریجن) کے ٹرائلز 30 مارچ بروز جمعرات صبح 9 بجے، شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی ہونگے,ٹرائلز کمیٹی برائے نارتھ پنجاب میں سید علی عباس کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ، رانا زبیر انٹرنیشنل شامل ہیں جبکہ محمد یٰسین سیکرٹری ڈی ایچ اے راولپنڈی فوکل پرسن تعینات کئے گئے ہیں۔ساوتھ پنجاب ٹیم (بہاولپور ریجن،ڈیرہ غازی خان ریجن، ملتان ریجن) کے ٹرائلز 30 مارچ بروز جمعرات صبح 9بجے، مطیع اللہ ہاکی سٹیڈیم بہاولپور ہونگے۔ٹرائلز کمیٹی برائے ساوتھ پنجاب میں ٹرائلز کمیٹی میں اولمپیئن محمد عمر بھٹہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی، رائے عثمان اکبر ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ پنجاب، میجر ر جاوید ارشد منج ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف ہونگے جبکہ محمد ارشد سیکرٹری ڈی ایچ اے بہاولپور فوکل پرسن تعینات کئے گئے ہیں۔لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ٹرائلز میں شرکت کے خواہاں کھلاڑیوں کے لئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اصل عمر تصدیقی دستاویزات (شناختی کارڈ/ نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ / فارم ب) بمعہ فوٹوکاپی اور ایک عدد تصویر جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ ایسے تمام ڈیپارٹمنٹل و نان ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2002 یا اسکے بعد ھو گی، ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog