گندم کی قیمت 5500سے5800 روپے تک پہنچ گئی،آٹے کا مزید بحران

Published on April 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)سر کا ری مشینری مفت آٹے میں مصروف، ذخیرہ اندوزوں اور منا فع خو روں کو کھلی چھٹی مل گئی،گندم کی قیمت 5500سی5800 روپے تک پہنچ گئی,آٹے کا مزید بحران, چکی مالکا ن نے گندم کا سر کا ری کو ٹا نہ ملنے پر آٹے کی قیمتوں میں اضا فہ کر دیا۔، چکیوں کے آٹے کی قیمت 160 سے 170 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی۔جبکہ پرائیویٹ آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت2300روپے ہو گئی،1156روپے والا بھی آٹا غا ئب،چکی مالکا ن ایسوسی ایشن فیصل آبا د کے صدر نے سرکاری گندم کو ٹہ بحا لی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا تفصیلات کے مطا بق ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ، کنٹرول کمیٹیوں،محکمہ خوراک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کا مفت آٹا کی تقسیم میں مصروف ہونے کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں اور منا فع خو روں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹوں میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوروں کی جانب سے من چاہا اضافہ کر دیا گیا اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5500سے5800 روپے تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے چکیوں مالکان نے آٹے کی قیمت 160 سے 170 روپے فی کلوگرام تک کردی ہے۔فلور ملز نے پرائیویٹ آٹے کے 15 کلوگرام والے تھیلے کی قیمت2300روپے کردیا ہے اورسرکاری ریٹ1156روپے والا بھی آٹا غا ئب ہوچکا ہے، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ خوراک،ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کاروائیاں عمل میں لانے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی گئی۔ مفت آٹا پوائنٹس سے صرف 15 سے 20 فیصد عوام مفت آٹے کی سہولت کی مستحق ہے جو مستفید ہو جائے گی، جبکہ دیگر آبادی اوپن مارکیٹوں سے مہنگے داموں گندم اور آٹے کی خریداری کرتے ہوئے گزر بسر کرنے پر مجبور ہے۔
جس پر چکی مالکا ن نے شدید احتجاج کیا ہے،مظا ہرین نے ضلع کو نسل چوک بلا ک کر کے احتجا ج کیا،مالکا ن کے ساتھ آٹا مہنگا ملنے پر شہری بھی پریشا ن ہیں،چکی مالکان کو گندم خریداری کے کئی ماہ بعد بھی گندم کا کوٹا نہ ملا تو طویل انتظا ر نے ان کے صبر کا پیما نہ لبریز کر دیا،چکی مالکان کا کہناہے کہ ان کو ہر سال گندم خریداری کے دوسے تین ما ہ بعد کو ٹے اجراءکر دیا جا تا ہے لیکن اس سال کئی ماہ گزر گئے ابھی تک سرکاری گندم نہیں مل رہی پرائیو یٹ گندم 5600 روپے فی من خرید کر سستا آٹا دینا نا ممکن ہی جس پر چکی مالکا ن ایسوسی ایشن فیصل آبا د کے صدر علی اکبر انصاری نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ اہے کہ پنجاب حکومت کیجانب سے چکیوں کو سرکاری گندم کا کو ٹا جاری کرنے کا حکم دیا جائے،

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme