مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے فرزانہ بٹ سے بد سلوکی ہر اعتبار سے شرمناک اور قابل مذمت واقعہ ہے . سائرہ افضل تارڑ

Published on May 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,336)      No Comments

44
اسلام آباد ۔۔۔ وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈی نیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حافظ آباد میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 107 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جس شرمناک بد اخلاقی ، بد سلوکی اور غیر شائستہ رویہ کا مظاہرہ کیا اس سے جمہوریت پسند عناصر کی نہ صرف حوصلہ شکنی ہوئی ہے بلکہ اس کے نتیجہ میں خود تحریک انصاف کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ تحریک انصاف کی امیدوار نگہت انتصار نے اس ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی لیکن تحریک انصاف کے کارکنوں نے وہاں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے فرزانہ بٹ کے ساتھ جو بد سلوکی کی وہ ہر اعتبار سے شرمناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور قیادت کے ساتھ ایسا نا روا سلوک کیا جو سیاسی اخلاقیات کے حوالہ سے قابل مذمت ہے۔ حافظ آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے فرزانہ بٹ کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے گھیرے میں لیا ، ان کا دوپٹہ کھینچا اور ان سے بدکلامی بھی کی۔ بعض کارکن تو اس قدر مشتعل مشاہدہ کئے گئے کہ انہوں نے ایم پی اے کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ فرزانہ بٹ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے غنڈہ گردی کی اس حد تک انتہا کی کہ انہوں نے پریذائیڈنگ افسر کے پاس موجود خواتین کی موجودگی میں فحش گالیاں دیں اور اس واقعہ کے بارے میں میڈیا پر جو کچھ دکھایا گیا وہ تو اصل کا عشر عشیر بھی نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فرزانہ بٹ کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی دراصل اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کو سیاست کے اصولوں، روایات اور استحکام کے بارے میں کوئی شعور اور احساس نہیں ہے بلکہ وہ ہر قیمت پر عوام کو مشتعل کر کے اس جمہوری عمل کو افراتفری اور انتشار کا شکار کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے عوام نے اور خاص طور پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے جو غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کی جاتی ہے یہ اسی کا اثر ہے کہ حافظ آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابی عمل کو نہ صرف سبوتاژ کیا بلکہ سیاسی اخلاقیات کا جنازہ بھی نکال دیا۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题