عوام کے جان ومال تحفظ اور انکے پولیس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے میڈیا کا تعاون لازم ہے کیپٹن ر عامر شوکت

Published on April 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/ شیخ ندیم شیراز)اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس اوکاڑہ کیپٹن ر عامر شوکت نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال تحفظ اور انکے پولیس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے میڈیا کا تعاون لازم ہے پولیس اور عوام کے مابین خلیج کا خاتمہ صحافیوں کی مدد سے ہی ممکن ہو گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ پریس کلب میں صدر پریس کلب شیخ شہباز شاہین سمیت دیگر عہدیداروں اور ممبران سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا اے ایس پی عامر شوکت نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشوں اور خصوصی توجہ کے باعث پولیس کا مورال بلند ہوا ہے اور عوام میں پولیس کے متعلق تاثر میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور اس میں روز بروز بہتری آرہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے میڈیا کے کردار کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا صحافیوں کے تعاون سے ہی عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر اور ڈی پی او اوکاڑہ کی قیادت میں اوکاڑہ پولیس نے کافی حد تک جرائم کی شرح پر قابو پا یا ہے اور ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے اس شرح میں کمی آتی جائے تاکہ عوام کے دن رات سکون سے گزر سکیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes